ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر حادثات کو روکنے کے لئے افسران کا معائنہ : ضروری جگہوں پر اسپیڈ بریکر

بھٹکل سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر حادثات کو روکنے کے لئے افسران کا معائنہ : ضروری جگہوں پر اسپیڈ بریکر

Wed, 17 Jul 2019 18:48:02    S.O. News Service

بھٹکل :17؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) قومی شاہراہ پر آئے دن ہونےوالے حادثات میں  اضافہ ہوتاجارہاہے۔ اس پر روک لگانے کے لئے  اترکنڑا ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کےمطابق پولس افسران اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی انجنئیر نے قومی شاہراہ کے خصوصی مقامات کا معائنہ کیا اور اس سلسلےمیں  اٹھائے جانے والےا قدامات کے متعلق سوچ بچار کیا۔

بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر کے ایل گنیش، نیشنل ہائی وے اتھارٹی انجنئیر روی اپنے عملے کے ساتھ پی ایل ڈی بینک سرکل، تعلقہ پنچایت کے روبرو، جالی ، تنگنگنڈی ،بیلکے وغیرہ کے قومی شاہراہ کے مقامات کی نشاندہی کرکے ٹرافک  کوآسان بنانے کےلئے آپسی سوچ بچار کیا۔ کچھ جگہوں پر طلبا کا جمگھٹا ہوتاہے، سنڈے مارکیٹ کے دن بھی عوامی ہجوم رہتاہے، ان حالات میں عوام کو شاہراہ پار کرنا دشوار ہوتاہے، تو ایسے ضروری  مقامات پر اسپیڈ بریکر اور رمبلر وں کو تعمیر کئے جانے کا فیصلہ لیاگیا ہے۔نیشنل اتھارٹی کا یہ فیصلہ  اگلے 15دنوں میں نافذ کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ اس موقع پر قومی شاہراہ تعمیر کی ٹھیکدار کمپنی کے افسران بھی موجود تھے۔

 دن بدن قومی شاہراہ کے حادثات میں اضافہ اور شاہراہ پر تحفظ دینے کے لئے پیر کو ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار کی صدارت میں میٹنگ ہوئی تھی جس میں انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کرتے ہوئے افسران کو تاکید کی تھی کہ شاہراہ پر حادثات کو روکنے کے لئے ضرور ی اقدامات کریں۔


Share: